کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر محمد ابرہیم رئیسی ، وزیر خارجہ امیر عبدالہیان سمیت دیگر لوگوں کے جاںبحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااورفاتحہ خوانی کی ،اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ابرہیم رئیسی ایک مدبر اسلامی سیاسی لیڈر تھے ان کا مسلم امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار تھا۔