• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔

 نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں کامیابی او جی ڈی سی ایل کی اسٹرٹیجک ریسرچ کے اقدامات کیلئے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں واقع ویل کی اوجی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے۔

 نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ 

لوئر گورو فارمیشن (Aʼ سینڈ) سے 150 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) کے کنویں کے بہاؤ کے دباؤ پر 32/64"چوک کے ذریعے 1.24 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کا تجربہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید