• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی، گوشت، سبزیوں کی من مانی قیمتیں، روٹی 20روپے میں فروخت

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان برقرار رہا۔ سستی روٹی نظام بھی ناکام ہوگیا اور روٹی بعض مقامات پردوبارہ 20روپے میں فروخت ہونے لگی۔ شہر کی مارکیٹ میں امرود 210 روپے کلو، کیلا 150روپے درجن، انار (قندھاری )310 سے 400 روپے جبکہ سیب 210 سے 350 ، شلجم 50، کھیرا 60 ، مٹر 250، بھنڈی300 ، پیاز 1500، آلو 100 روپے لہسن 700، ادرک 680، لیموں 500 روپے کلو جبکہ دودھ 210 روپے لٹر، دہی 220 روپے، گوشت (چھوٹا) 2300 ، گوشت (بڑا) 1200 اور چکن زندہ450 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔