• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو لوٹنے والے 2ڈاکوؤںکی شناخت پریڈ ، 66لاکھ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں سے شناخت پریڈ کے بعد 66 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نےملزمان صائم اور کلیم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا تھا جنہیں بعدازاں شناخت پریڈ کے بعد جیل بھیج دیاگیا تھا، پولیس نے ملزموں سے کمرشل مارکیٹ میں شہری سے گن پوائنٹ پرلوٹی گئی رقم 60 لاکھ روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کیا، پولیس کاکہناہے کہ ملزموں سے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں چھینے گئے 6 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون بھی برآمدہوا ۔