راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے عہدیداروں کے وفدنے تلہ گنگ بار اور ڈسٹرکٹ بار چکوال کا دورہ کیا۔وفد میں ملک جواد خالد صدر ،سیکرٹری جنرل شبیراحمد مرزا، ارشد محمود جنجوعہ، حامداقبال خان، اسماء عباسی ،چوہدری اعجاز حسین گجر،یاسرعرفان گجر، چوہدری سکندر علی اور دیگر شامل تھے۔ تلہ گنگ بار کے صدر نذیراحمد اور سیکرٹری عادل خان ،چکوال کے صدر چوہدری محمد زبیر ،سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر و دیگرنےوفد کا استقبال کیا۔ جواد خالد نے کہا کہ ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے منسلک ہر بار میری اپنی بار ہے۔ تمام مسائل کےحل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ ہم ججز کے ساتھ ساتھ کالے کوٹ اور کالی ٹائی کا انتہا کی حد تک احترام کرتے ہیں۔ شبیراحمد مرزا نے کہا کہ کالے کوٹ والا ہوں اور کالے کوٹ کے ساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا۔