ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی ایک ’قیمتی ساتھی اور بھائی‘ تھے۔
ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں ترکیہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
ایک بیان میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔