• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت انصاف: اسرائیلی وزیراعظم و وزیر دفاع کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عالمی عدالت انصاف کے اٹارنی جنرل نے اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی۔ 

دی ہیگ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، محمد ضیف اور یحیٰی سنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نامزد ملزمان غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری قتل و غارت میں بالواسطہ اور بلاواسطہ وجہ بنے۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع پر غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ حماس کے نامزد ملزمان 7 اکتوبر کو سیکڑوں اسرائیلی شہریوں کے قتل اور 245 کے اغوا میں ملوث رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید