بھارتی شہر احمد آباد کے ایئرپورٹ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے داعش کے چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گرفتار افراد کا تعلق سری لنکا سے ہے، پولیس نے گرفتار افراد کے فون سے انکرپٹ شدہ چیٹس بھی برآمد کی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد مبینہ طور پر سری لنکا سے چنئی کے راستے احمد آباد پہنچے تھے، دہشت گردوں کو اپنے ہدف کے مقام تک پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔