• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ حادثے کی خبر ’تکلیف دہ‘ تھی۔

تعزیتی پیغام میں جواد ظریف نے کہا کہ شہداء کے لیے خدا کی رضا، پسماندگان کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر ایرانی عوام کے لیے یکجہتی کی خواہش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا تھا۔

ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید