بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے پر 49 نشستوں پر ووٹنگ آج ہوگی۔
قابلِ ذکر امیدواروں میں اترپردیش کی رائے بریلی کی نشست سے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی، امیٹھی سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے عمرعبداللّٰہ شامل ہیں۔
رائے بریلی سے راہول گاندھی کی جیت کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
لکھنؤ سے موجودہ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ لڑ رہے ہیں۔
انتخابات کا اگلا مرحلہ 25 مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔