• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی ہدایت جاری کردی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے  5 لاکھ6 ہزار671 ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سم بلاک کرنے کےلیے نشاندہی کر لی اور پی ٹی اےاور تما م ٹیلی کام کمپنیوں کو ان افراد کی موبائل فون سم فوری طور پر بلاک کرنے کی ہدایت کر دی ، ایف بی آر نے ان تمام نا ن فائلرز کے نام جاری کر دیئے جن کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی ، ایف بی آر کے جاری حکم نامے کے مطابق 506671نان فائلرز ایسے ٹیکس نادہندگان ہیں جن کی آمدن ٹیکس دینے والوں کی کیٹگری میں آتی ہے لیکن انہوں نے ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا اور ان کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں نہیں ، ایف بی آر نے مذکورہ ٹیکس نادہندگان کے نام جاری موبائل فون سم بلاک کرنے کی پی ٹی اے کو ہدایت کردی اور پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سے 15مئی تک تمام افراد کے نام جاری موبائل فون سم بلاک کرنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، ان ٹیکس دہندگان کی موبائل فون سم بحال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر یاکمشنر ان لینڈ ریونیو کو ہوگا جو افراد جس کمشنر ان لینڈ ریونیو کے دائرہ کار میں آتے ہونگے ان کی سم اس وقت تک بلاک رہے گی جب تک کمشنر ان لینڈر یونیو احکامات جاری نہیں کریں گے اور فائلر ہونے کی تصدیق کریں گے ، ایف بی آر نے یہ حکم نامہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے تحت جاری کیا ہے تاکہ تمام نان فائلرز جو ٹیکس سال 2023 کےٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے اہل ہیں لیکن ان کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں شامل نہیں ، 5لاکھ6ہزار671ٹیکس نادہندگان ٹیکس دینے والوں کی کیٹگری میں ہونے کے باوجود ٹیکس سال 2023کا گوشوارہ جمع نہیں کرایا اور ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید