• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ اسٹیبلشمنٹ تلخیوں میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پسپائی ہوئی، سینئر صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے کہا کہ تاریخ دیکھیں تو جب بھی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں ہوئیں تو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پسپائی ہوئی ہے.

نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہ خیبر پختونخوا عملی طور پر ایک غیراعلانیہ جنگ میں ہے، غیراعلانیہ جنگ میں نیا رخ بیڈ طالبان کے ساتھ دوبارہ گڈ طالبان کی آمد ہے، متاثرہ علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ گڈ طالبان بھی آگئے ہیں.

 مقامی لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ گڈطالبان کو سرکار کی سرپرستی حاصل ہے، چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری حسیب انور نے کہا کہ حکومت گندم خریداری کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے.

 پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ گندم کی خریداری یقینی بناتا ہے اور بطور تھرڈ پارٹی مارکیٹ میں رہتے ہیں، فوڈ ڈیپارٹمنٹ ساری گندم نہیں خریدتا لیکن اس کے مارکیٹ میں ہونے کی وجہ سے کسان کو اچھا ریٹ مل جاتا ہے، اس سال پنجاب حکومت مارکیٹ میں آنے سے ہچکچارہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہورہا ہے۔

سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے کہا کہ عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے تقسیم نظر آرہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس معاملہ کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس شروع دن سے اس معاملہ کا ازخود نوٹس نہیں لینا چاہتے تھے، تصدق حسین جیلانی کے حکومتی کمیشن کی سربراہی سنبھالنے سے معذرت کے بعد مجبوراً نہیں ازخود نوٹس لینا پڑا، چیف جسٹس کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ کو گائیڈ لائنز دینے کی ضرورت نہیں ہے ہائیکورٹس خود سارے اقدامات کرسکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید