• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان قادر ایوان صدر کے لیگل کنسلٹنٹ مقرر، 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر تقرری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں اہم تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ، کمشنر لاہور اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی ر ندھا وا کو تبدیل کر دیاگیا ۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کاحکم دیاگیا ہے تاہم انہیں چیئر مین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آ باد مقرر کیا جا ئے گا۔وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔سا بق ا ٹا رنی جنرل عرفان قادر کو ایون صدر( پبلک) کا کنسلٹنٹ قانونی امور مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری دو سال کیلئے کنٹر یکٹ پر کی گئی ۔ عرفان قادر گزشتہ دور میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بھی رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔اسلام آ باد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈی آئی جی اویس احمد کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکو مت کے سپرد کی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکر ٹری فنا نس ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 18 کے افسر محمد احمد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔تقرری کے منتظر پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ انیس کے افسر طارق سلام کو ڈپٹی سیکر ٹری وزات داخلہ تعینات کیا گیا ۔نیشنل پولیس اکیڈ می اسلام آ باد میں تعینات پولیس سروس کے گر یڈ بیس کے افسر نعیم احمد شیخ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔سندھ حکومت میں تعینات پو لیس سروس کے گر یڈ بیس کے افسر محمد کاشف کو تبدیل کرکے نیشنل پولیس اکیڈ می اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید