• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کریگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی سفارتخانے میں ملاقات ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سفارتخانے میں ملاقات کی، ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، امریکا ایک ماہ بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، پاک بھارت میچ 9جون کو ہوگا ، کھیل کا جوش دوبالا کرنے کے حوالے سے یہ خبر یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں کہ امریکا اور پاکستان دونوں ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں اوردونوں ممالک چھ جون کو ایک دوسرے کے ساتھ گروپ میچ میں مقابل ہونگے جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار رہے گا۔ امریکی شہروں نیویارک، ڈیلس،میامی میں ورلڈ کپ میچ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید