• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک کا ملک بھر میں مالیاتی میلے منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) عوام میں مالیاتی اور زرعی آگاہی کے فروغ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے ملک میں مالیاتی میلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد کے دیہی علاقے ترنول میں مالیاتی آگاہی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ مالیاتی آگاہی میلے میں صدر/سی ای او طاہر یعقوب بھٹی کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان، طارق فضل چوہدری کے علاوہ چیئرمین ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک نے شرکت کی۔صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے کہا کہ ملک میں مالیاتی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید