• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشری بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ، کیا بشری بی بی کے ٹیسٹ کرا لئے گئے ہیں اور کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟۔اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے شفا ہسپتا ل سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید