• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈاکوؤں نے مزید 2 شہریوں کی زندگیاں چھین لیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوؤں نے دو مزید شہریوں کی زندگیاں چھین لیں، ضلع غربی میں ڈاکوؤں نے چوکیدار اور ڈرائیور کو قتل کردیا، فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 خان کوچ کے اڈے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ،زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایاکہ دو ملزمان نےاڈے کے منشی سے دو لاکھ روپے کی رقم چھینی،اس دوران مقتول 40سالہ اشفاق نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے اس کے سر پر گولی مار ی اور فرار ہوگئے۔عینی شاہد کے مطابق ملزمان ڈھائی لاکھ روپے سے زائد رقم اور مالک کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے ۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11گلشن مہاجرچوک کے قریب بجری کے تھلے پر دو ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35سالہ عبداللہ ولد بہادر کو شدید کو زخمی کردیا‘زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پنجاب چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 24 سالہ وارث علی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید