• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا نہیں مجھے انصاف دیں گے، کیس ٹرانسفر کر دیں، خاور مانیکا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے جج پر اعتراض کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔ 

منگل کو سماعت کے موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

میرے خاندان کو تباہ کر دیا ، آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے ،لگتا نہیں مجھے انصاف دیں گے، کیس ٹرانسفر کر دیں۔ 

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا ، کیا کوئی ثبوت ہے کہ میں پی ٹی آئی کیلئے ہمدردی رکھتا ہوں؟ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ شرمناک ہے ، آپ پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے ، آپ ان کی بات نوٹ کر لیں ، ان کا جھوٹ بڑھتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید