• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق 01مئی، 2024 سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے کمی کا اعلان کر دیا۔ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 5.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اوسط ڈالر کی شرح مبادلہ میں بھی 0.18% کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید