وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزدوروں کے پیکیج ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور سے جاری اعلامیے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمے کی آمدن دگنی ہوگئی ہے، مزدوروں کے پیکجز بھی دگنے ہونے چاہئیں۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ کی مزدور کےلیے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اجرت پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے ویج مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مزدوروں کےلیے تعمیر کیے گئے 2 ہزار 56 فیلٹس جلد انکے حوالے کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی رقم ٹرانسفر کردی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے 17 کروڑ 75 لاکھ روپے بینک کو آن لائن ٹرانسفر کردیے۔