• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے وزیراعظم کو یہ رقم منجمد کرانا اپنی کامیابی بتائی ، دستاویزات کے مطابق رقم نیشنل کرائم ایجنسی کی اجازت بغیر منتقل نہیں ہو سکتی تھی، منگل کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رقم حکومت پاکستان کو آنی چاہیے تھی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے این سی اے نے بھیجے ؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ کے پاس اس معاہدے کا بھی کوئی ثبوت یا دستاویزات نہیں۔
اہم خبریں سے مزید