• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوگئی، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری اجتماعی کاوشوں سے آزاد جموں و کشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہو گئی ، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کیلئے 23 ارب روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے، بعض لوگ یہ سوچ کر آئے تھے کہ احتجاجی تحریک کی آڑ میں امن و امان کو تباہ اور معاملات کو خراب کرنا ہے، انسانی جانوں کے ضیاع کا ہمیں بہت دکھ ہے، عوام کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
اہم خبریں سے مزید