• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی یونیورسٹی اور لاہور قلندر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی اور لاہور قلندر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ سینٹر کا نام این ای ڈی لاہور قلندر ہائی پرفارمنس ریسورس سینٹر رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی نظامت ڈاکٹر دانش الرحمان خان، ڈین ڈاکٹر سعد قاضی پریزنٹیشن دی جبکہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل بھی موقعے پر موجود رہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ یہ سندھ میں بننے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سینٹر ہے۔ شیخ الجامعہ کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی کے پاس تعلیم اور تربیت یافتہ ماہرین کی صورت میں ٹیم موجود ہے جو فٹنس کے حوالے سے تربیت کرسکتی ہے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جہاں پاکستان کا بہت نام ہو رہا ہے، اس میں ٹیم لاہور قلندر کا اہم کردار ہے۔ اس موقعے پر خطابت کرتے ہوۓ سی ای او ٹیم لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا تھاکہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے ہم اسپورٹس کی فیلڈ میں نوجوانوں کے لیے کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس سائنس و ٹیکنالوجی کی کمی ہونے سے بہت سے نوجوان پیچھے رہ جاتے تھے جو اب آگے آسکیں۔
اہم خبریں سے مزید