• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی حکومت آزاد کشمیر میں بے امنی پھیلارہی ہے، پرویزرشید

Ppp Government Is The Spreading Unrest In Kashmirsays Perwaiz Rasheed
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شکست کے ڈر سے پیپلزپارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں بے امنی پھیلارہی ہے، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی نگرانی میں ن لیگ کے لوگوں کو قتل کیا جارہاہے۔

عوامی اجتماعی سے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی حکومت کی موجودگی میں آزاد اور صاف شفاف انتخابات ممکن نہیں، چیف الیکشن کمشنر بدعنوان لوگوں کو گھر بھیج کر غیر جانبدار لوگوں کو تعینات کریں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کےلیے سرکاری وسائل استعمال ہورہےہیں ،انتظامیہ کو تبدیل کرکے دوسرے لوگوں کو تعینات کرنا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ،چیف الیکشن کمشنر کو جو تعاون چاہیے وفاق کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کےوزیراعظم کی گالی گولی میں تبدیل ہوگئی، چوہدری عبدالمجید نے اشتعال انگیزی کا آغاز کیا، مسلم لیگ ن کے 2 کارکنوں کے خون کا حساب چیف الیکشن کمشنر کو دینا ہوگا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ چوہدری عبدالمجید کی حکومت کی موجودگی میں آزاد اور شفاف انتخاب ممکن نہیں ، شکست کے خوف سے آزاد کشمیر میں بے امنی پھیلائی جارہی ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس کیوں نہ لیا ،وہ کیوں مجبور ہیں ، کس نے ان کے ہاتھ باندھے ، چیف الیکشن کمشنر کی وجہ سے کشمیر کا مقدمہ بھی کمزور ہورہاہے۔

پرویز رشید کا کہناتھاکہ 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں لوٹ مار کرنے والوں کا یوم احتساب ہے ، پیپلز پارٹی کے امیدوار آج بھی سرکاری وسائل استعمال کررہےہیں ۔
تازہ ترین