• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، پنجاب میں نئے گورنر کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ


خیبر پختونخوا اور پنجاب میں نئے گورنرز کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ نئے گورنرز جلد ہی تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔

فیصل کریم کنڈی 2008ء سے 2013ء تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں اور آج کل پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات کی ذمے داری نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سردار سلیم حیدر کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے، جن کا تعلق اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید