• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہری سے 50 لاکھ روپے چھین لیے گئے، تحقیقات جاری ہے، پولیس

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں شہری سے 50 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق آج ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بینک پہنچا تو عقب سے موٹرسائیکل سوار ملزم آیا اور شہری پر پستول تان لی۔ ملزم نے پستول لوڈ کی تو شہری بینک کی سیڑھیاں اترا اور بیگ ملزم کے حوالے کر دیا۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری مشکوک نظر آ رہا ہے، حراست میں لے لیا گیا، تحقیقات جاری ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید