• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نوجوان نے سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا لیا

لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی یوٹیوبر جیمز وومسلے نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جیمز وومسلے نے 3ماہ کے عرصے میں 5.02میٹر سائز کا جہاز تیار کیا۔جیمز وومسلے کا لکڑی، فوم اور فائبر سے تیار کردہ یہ ریموٹ کنٹرول جہاز واٹر پروف ہے۔جیمز وومسلے کیلئے جہاز تیار کرنے کے بعد اسے کامیابی سے اُڑانا اور پھر دوبارہ زمین پر لینڈ کرنا بھی ایک بہت بڑا چیلنج تھا لیکن اس چیلنج کو تھوڑا آسان بنانے کیلئے اُنہوں نے جہاز میں فرسٹ پرسن ویو (FPV) کیمرہ لگایا، جہاز میں کیمرہ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی اڑان بھرنے اور پھر لینڈنگ کے وقت نگرانی کی جا سکے۔ 
یورپ سے سے مزید