• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں بغاوت کے الزام میں مزید 30 افراد گرفتار

استنبول(نیوزڈیسک)ترک پولیس نے 2016 کی ناکام بغاوت کے منصوبہ ساز نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے الزام میںمزید 30مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے یہ کارروائی مغربی صوبے ازمیر میں استغاثہ کی جانب سے گولن تحریک کے 32مشتبہ ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کی ہے۔مشتبہ افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ گولن تحریک سے وابستہ ہیں، مبینہ طور پر امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک پر ترک حکومت نے 15جولائی 2016کو ہونے والی ناکام بغاوت کا الزام عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 250افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یورپ سے سے مزید