• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں اسلامک سنٹر ہولملیا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلامک سنٹر ہولملیا کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب میں مذہبی ، علمی ، ادبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ قاری خالد محمود نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺکی سعادت صاحبزادہ یاسین سعید، حافظ رحمت الٰہی، حاجی احمد علی، محمد بشیر چشتی، رفیق ڈار اور صاحبزادہ عمر نے حاصل کی۔اسلامک سنٹر اوسلو ناروے کے روحِ رواں اور ڈائریکٹر علامہ افتخار احمدچشتی نے استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد دیارِ غیر میں اسلامی تعلیم کو عام کرنا ہے، باالخصوص نوجوان نسل اور خصوصی طور پر نوجوان بچیوں کے حوالے سے یہاں کی مقامی زبان میں تعلیم و تدریس کی اشد ضرورت ہے جس پر میری زیرِ سرپرستی میری اہلیہ حافظہ رابعہ افتخار بھر پور محنت کررہی ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں اس پر مزید کام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سب مسلمانوں کو چاہئے کے دینی کام میں ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ دینی اقدار عام ہوں اور ہرگھر میں دینی علم پہنچ سکے اور یہ کام تبھی ہوسکتا ہے جب ہم خلوص نیت کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے اس پر کام کریں گے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پوٹھوار ویلفیئر کے بانی چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، پاکستان ایمبیسی کے راجہ ناصر اور مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید