• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اعلان کردہ نرخوں پر گندم کی خریداری فوری شروع کرے: ہمایوں اختر

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر ـــ فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر ـــ فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے حکومت سے اعلان کردہ نرخوں پر گندم کی خریداری فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمایوں اختر نے کسانوں، سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان مڈل مین کے رحم و کرم پر ہیں۔

ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ کسان کے پاس آئندہ فصل کاشت کرنے کے لیے سرمایہ نہیں، کسان کے ساتھ ہیں، استحصال کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ کسانوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید