پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قانون میں ترمیم سے متعلق اشارہ دیا ہے، انہوں نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق اشارہ دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایسی کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ لاہور میں وکلاء اور ہمارے قیدیوں کی فیملیز سے ملاقات ہوئی، ہمارے کارکنوں کے گرد دائرہ تنگ کیا گیا، اس کی قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔