• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ایک نمبر 37/d میں گزشتہ 3 ماہ سے مضر صحت پینے کے پانی کی فراہمی

کراچی (پ ر) لانڈھی نمبر ایک 37/d میں گزشتہ 3 ماہ سے پینے کے پانی میں گٹر کا پانی مکس ہوکر آرہا ہے جس کے باعث مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ،مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکی اطلاع متعدد بار واٹر کارپوریشن کے عملے کو دی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی،مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اس جانب فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔