• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوٹ مار اور ڈکیتی کے واقعات بڑھ گئے، پولیس ناکام ہے، جے یوآئی

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جمیعت علما اسلام رابطہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی ، مفتی حماد مدنی ،مولانا ریاض الحق،مفتی حماد مدنی ،مفتی عابد ،ایڈووکیٹ اسامہ احمد اور دیگر نے کہاہے کہ کراچی میں لوٹ مار اور ڈکیتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہےاور پولیس جرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہے ،شہری خوف میں مبتلا ہیں ،عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار حکو مت بے بس نظر آرہی ہے ، ان رہنمائوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، تعلیم اور صحت کا نظام درہم برہم ہے، حالیہ میٹرک کے امتحانات میں تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔