• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پاکستانی سالانہ 115 کلو آٹا کھاتا ہے: محکمہ خوراک

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر پاکستان میں ہر شہری 115 کلو آٹا کھاتا ہے۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ ملک میں سالانہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے، رواں برس چاروں صوبوں میں گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں برس 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کو 12 کروڑ 78 لاکھ لوگوں کے لیے 1 کروڑ 47 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ انہیں بیج کے لیے 8 لاکھ 72 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کی گندم کی ضرورت 1 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ پنجاب کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 41 لاکھ ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کا پیداواری ہدف 44 لاکھ ٹن، خیبر پختو نخواہ کا 14 لاکھ اور بلوچستان کا 13 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب اپنی ضرورت سے 86 لاکھ ٹن زائد گندم پیدا کرے گا جبکہ پاکستان میں مجموعی کھپت سے 18 لاکھ ٹن زائد گندم پیدا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید