• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ 28 اپریل کو جاری کیے تھے، میٹرک بورڈ کراچی

میٹرک بورڈ کراچی نے کہا ہے کہ تمام اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ 28 اپریل کو جاری کیے تھے۔ 

ایک بیان میں ترجمان میٹرک بورڈ نے کہا کہ جن اسکولوں نے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیے ان کے خلاف والدین محکمہ تعلیم کو درخواست دیں۔ 

ترجمان میٹرک بورڈ نے کہا کہ کسی اسکول کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ 

ترجمان نے کہا کہ ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہونےکی شکایت درست نہیں۔

امتحانی فارم جمع کرانے کا ایک اور آخری موقع

دوسری جانب میٹرک بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کا ایک اور آخری موقع دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نہم، دہم کے امتحانی فارم 3500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10مئی کو جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 سے 11 مئی 2024ء تک رہ جانے والے پرچے امتحانات ختم ہونے کے بعد لیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید