• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا معاملہ: آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی حد تک فیصلے معطل کیے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کم از کم ایک سیٹ پر الیکشن جیتنا لازمی ہے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کیا، آئینی تشریح کا معاملہ ہونے کے ناتے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید