• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ


جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق کیس کی کونسا بینچ سماعت کرے گا، اس حوالے سے کل بینچ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

جسٹس بابرستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پرمہم چلائی گئی تھی،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تردید جاری کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا  تھا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

جسٹس بابر ستار کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تردید جاری کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید