• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بمباری کے بعد اسرائیلی فوج کا رفح سے فلسطینیوں کا زبردستی انخلاء

کراچی(نیوز ڈیسک)رفح پر شدید بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ فلسطینیوں کو نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔اسرائیلی بمباری سے رفح میں 19 فلسطینی شہیدہو گئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کورفح پر بمباری میں دو مختلف مقامات پر دو الگ الگ مکانوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے پہلی بمباری فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے کرم شالوم راہداری میں تین اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر نے کے بعد کی،اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کرتے ہوئے ایک مکان کو نشانہ بنایا اور تین فلسطینی اہل خانہ کو شہید کرنے کے علاوہ متعداد افراد کو زخمی کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید