• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح آپریشن اسرائیلی فوج کیلئے پکنک ثابت نہیں ہوگا، حماس

کراچی(نیوز ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کے لیے پکنک ثابت نہیں ہوگا۔اسرائیلی فوج کی رفح میں زمینی آپریشن کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن جنگ بندی مذاکرات کو خطرے میں ڈال دےگا۔حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں اسرائیلی آپریشن رُکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید