• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف کسی انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی، محسن نقوی

لاہور،سیالکوٹ، (نمائندگان جنگ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ میرے خلاف کسی انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی، ملک میں گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے.

 پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے، گندم خریداری میں وفاقی حکومت کی بدنیتی شامل نہیں، پنجاب حکومت بیرونی ممالک سے نہیں کسانوں سے گندم خریدتی ہے۔

ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ملک میں گندم کے اسٹاک کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہےʼکچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی انکوائری ہو جائے ʼلیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں اور میری ٹیم نے ایک فیصد بھی کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید