• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، فرنیچر کے تاجر کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہریوں کے تحفظ میں ناکامی پر عوام نےپولیس پرانحصار کرنا چھوڑ کر اپنے تحفظ میں خود ہتھیار اٹھالیا، اورنگی ٹاؤن میں فرنیچر تاجر نے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش پر فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ کی زور پر زین فرنیچر کی دکان پر موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، دکان کے مالک نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فرار ہوتے ڈاکوؤںپر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقعہ پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا، جہاں پر ہلاک ڈاکو کی شناخت 25سالہ رحمان زاکر اللہ جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت 25سالہ سلمان ظہیر گل کے نام سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید