• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے نئے عہدیداروں کا انتخاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کونسل نے حال ہی میں ایک سال کی آئندہ مدت کے لیے ادارے کو چلانے کے لیے نئے عہدے داروں کے انتخاب کے لیے اپنا انتخابات کروائے۔ کالج کی جاری پریس ریلیز کے مطابقپروفیسر محمد شعیب شفیع نے بطور صدر چارج سنبھال لیا۔ سینئر عہدوںمیں ان کے ساتھ پروفیسر خالد مسعود گوندل سینئر نائب صدر اور پروفیسر عباس میمن بطور نائب صدر شامل ہیں۔ نظام کو مستحکم طور پر چلانے کے لئے، پروفیسر محمد مسرور کو بطور خزانچیکی مالی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اعلیٰ عہدوں کے ساتھ ساتھ کالج نے کچھ مزید تقرریوں کا اعلان کیا۔ پروفیسر محمود ایاز ڈائریکٹر جنرل نیشنل ریزیڈنس پروگرام اور پروفیسر محمد عامر زمان خان ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایجوکیشن کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ پروفیسر اصغر بٹ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر چارج سنبھالیں گے،جو اپنےوسیع تجربے اور مہارت کے ذریعے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید