• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2301 ڈالر سے بڑھ کر 2322 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2620 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید