• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجموعی طور پر 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریدی جائے گی، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کسانوں سے مجموعی طور پر 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریدی جائے گی، گندم کی خریداری 3900 روپے فی 40 کلو کے حساب سے کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پراونشل ریزرو سینٹر ڈی آئی خان کا دورہ کیا  صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو اور محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

علی امین گنڈاپور نے رواں سیزن کےلیے گندم کی خریداری کے عمل کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو گندم خریداری اور اسٹوریج سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسانوں سے 3  لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، ڈئی آئی خان کے کسانوں سے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  کسانوں کی خوشحالی اور سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، گندم خریداری میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، مقامی کاشتکاروں سے گندم خریدنے سے 12 ارب کا فائدہ ہوا ، مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید