• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے عہدیدار کی اپنی ہی تنظیم پر سخت الزامات اور تنقید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی او اے کا آڈٹ کرایا جائے، آئی او سی کی جانب سے مختلف مد میں آنے والی رقوم کہاں جارہی ہے،  اپنےایک انٹرویو  کے حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   پی او اے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے، رشتے داروں کو پی او اے ہاؤس میں ملازمت دی گئی ہے، کچھ لوگ صبح کے ناشتے سے رات کا کھانا تک اسی اکاؤنٹ سے کھارہے ہیں جبکہ گھر بھی لے جارہے ہیں، میں سنیئر نائب صدر تھا مگر عارف حسن کے مستعفی ہونے کے بعد مجھے عارضی طور پر صدر  بنایا جانا چاہئے تھا، کمیٹی میں طلب تو کیا جائے دودھ کا  دودھ،پانی کا پانی کردوں گا،  اگلے الیکشن میں  اپنا پینل لائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید