• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9مئی کو ایک خاص گروہ کی جانب سے قومی تنصیبات پر حملہ کیاگیا،غزالہ گولہ

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے 9 مئی واقعہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایک خاص گروہ کیجانب سے قومی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ حملہ ہماری قوم اور اس کی خودمختاری پر حملہ تھاڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جس طرح ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات، قربانیوں کو بھلا کر انکی ساکھ کو بزدلانہ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ ہم بحیثیت قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ قوم و وطن کے جانثاروں کو نشانہ بنائیں۔ہمیں ایسے تمام مجروموں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے اور ایسے لوگوں کا احتساب کرنا چاہیے۔
کوئٹہ سے مزید