• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا نعرہ لگانے والوں نے پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوئٹہ(پ ر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا نعرہ لگانے والوںنے صوبے کو پسماندگی کے سواکچھ نہیں دیا، لفاظی کی چھتری کے نیچے سے نکل کر قومی مسائل پر عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔یہ بات بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماءڈاکٹر مارنگ بلوچ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، ڈاکٹرمنظور بلوچ، واحد بلوچ، صبغت عبدالحق بلوچ اور بیبرگ زہری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماءڈاکٹر مارنگ بلوچ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن اور لوگوں سے ان کے بولنے کی آزاد ی کو چھیننے کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس کی مذمت کرتے ہیں کانفرنس کا مقصد صوبے کے مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ گوادر میںفنسنگ کے اثرات بلوچستان اور بلوچ سماج پر پڑیں گے، ہمیں لفاظیت کی چھتری کے نیچے سے نکل کر بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل پر عملی جدوجہد کرنا ہوگی، انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے وسائل ہماری آئندہ نسلوںکے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہیں جنہیں بے دریغ لوٹ کر فروخت کیا جارہا ہے، قوم کو ساحل وسائل ، حق خودارایت کے نام پر ورغلانے والی سیاسی جماعتیں آج کہاں کھڑی ہیںانہیں جواب دینا پڑیگا،بلوچستان سے نکلنے والی معدنیات، قدرتی گیس اور ساحل کے سودے کے بدلے بلوچستان کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید