لاہور ایئر پورٹ پر آگ کی ابتدائی رپورٹ وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور سیکریٹری ایوی ایشن کو پیش کر دی گئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ صبح 5 بج کر 23 منٹ پر لگی اور صبح 8 بجے اس پر قابو پا لیا گیا۔
سی اے اے لاہور ایئر پورٹ پر فائر ٹینڈر رسپانس ٹائم پر نہیں پہنچے، فائر شعبے کے حکام نے ایس او پی پر بھی عمل نہیں کیا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت ایئر پورٹ پر لگی آگ بجھانے کے لیے رسپانس ٹائم مقرر ہے۔
واضح رہے کہ ایئر پورٹ حکام کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے سے امیگریشن کا عمل متاثر ہوا تھا۔
حکام نے بتایا تھا کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، آگ سے ایئر پورٹ کا امیگریشن سسٹم جل گیا تھا۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھاکہ لاؤنج میں موجود تمام مسافروں کو دوسرے ہال منتقل کر دیا گیا ہے۔