• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

سری لنکن ٹیم کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ چریتھ اسالانکا انکے نائب ہوں گے۔ 

اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پتھوم نساناکا، کمیندو مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، اینجلو میتھیوز اور دسون شناکا شامل ہیں۔ 

دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھکشانا اور دُنیتھ ویلالاگے، دُشمانتھا چمیرا، نوان تھوشارا، ماتھیشا پھتی رانا اور دلشن مدھو شانکا  بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

پندرہ رکنی ٹیم کے علاوہ چار ٹریولنگ ریزرو بھی سری لنکن اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید