• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی مراکز کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال باضابطہ رابطہ نہیں کیا: ترجمان کےالیکٹرک

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق میٹرک کے امتحانی مراکز کی لسٹ و شیڈول کیساتھ باضابطہ درخواست موصول ہونے پر جائزہ لیکر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سماجی ذمہ دار ادارے کے طور پر کےالیکٹرک نے اپنے تئیں پچھلے سال کی لسٹ کے مطابق امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے پہلے ہی مستثنٰی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو مزید معلومات کیلئے ایک خط بھی ارسال کیا، تاہم جواب کا انتظار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امتحانات کے حوالے سے باضابطہ درخواست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید